Thursday, June 13, 2019

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، سرمائے کا حجم 71 کھرب سے بڑھ گیا ایکسپریس اردو

کراچی:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا رجحاب غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے سے 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کے بعد 35400 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 58 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب روپے سے بڑھ گیا۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 465.14 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 34937.93 پوائنٹس سے بڑھ کر 35403.07 پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح 205.17 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 16712.83 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25597.30 پوائنٹس سے بڑھ کر 25836.16 پوائنٹس ہو گیا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 58 ارب 60 کروڑ 31لاکھ23ہزار235روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70 کھرب 63 ارب 88 کروڑ21 لاکھ 63 ہزار 829 روپے سے بڑھ کر 71 کھر ب 22 ارب 48 کروڑ 52 لاکھ 87 ہزار 64 روپے ہو گیا۔

The post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، سرمائے کا حجم 71 کھرب سے بڑھ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WFSYqp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment