اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خیبر پختونخوا میں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان میں رواں سال بھی دو عیدوں کا تنازع حل نہ ہوسکا، پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے اور آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا جس کے بعدخیبرپختونخوا میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔
پشاور سمیت دوسرے شہروں میں آج نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، تاہم وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب پر جھوٹا مقدمہ بننا چاہئے، گمراہ کن بات ہے، میڈیا ان کے انٹرویو کرے تو لگ پتا جائے۔
واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قمری کیلنڈر جاری کیاگیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں 29 روزے اور 5 جون بروز بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم رواں سال بھی پاکستانیوں کی پورے ملک میں ایک عید منانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
The post خیبرپختونخوامیں چاند کی شہادتیں دینے والوں پر مقدمے دائر کیے جائیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wyssjf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment