کراچی: شہر قائد کے باسی ہوجائیں تیار محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے جب کہ آج سے شہر پر تین روزہ ہیٹ ویو کے اثرات نمایاں ہوں گے۔
پچھلے کئی روز سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سورج بھی شہر میں جم کر آگ برسارہا ہے، گرمی، حبس اور لو نے شہریوں کا برا حال کررکھا ہے، جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ تاہم ابھی کراچی کے شہریوں کو مزید امتحان سے گزرنا پڑے گا کیونکہ محکمہ موسمیات نے آج سے شہر میں مزید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر پر تین روزہ ہیٹ ویو کے اثرات نمایاں ہوں گے، سمندری ہوائیں بند اور نمی کاتناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدید لہرپید اہوگی۔ دن بھر لو کے تھپیڑے بھی چل سکتے ہیں جب کہ گرمی کا پارہ 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ہے، سمندری طوفان وائیو آج رات گئے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج شام کو شہر میں آندھی جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طو پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیں اوراگر باہر نکلنا پڑے تو سر ڈھانپ کر یاسر پر گیلا کپڑا رکھ کر باہر نکلیں۔
The post کراچی میں آج سے شدید گرمی کی پیشگوئی، ہیٹ ویو کا خطرہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Id1XXc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment