Saturday, March 27, 2021

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 1000تعمیراتی منصوبے رجسٹرڈ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایک ہزار سے زائد تعمیراتی پروجیکٹس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن کی مالیت 355 ارب روپے ہے، تاہم یہ تعداد ہدف سے کم ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وزیراعطم کی دوسری ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک 355 ارب روپے مالیت کے 1016 تعمیراتی منصوبے رجسٹرڈ کرائے گئے ہیں تاہم یہ تعداد حکومتی ہدف سے کم ہے۔

واضح رہے کہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو  انکم ٹیکس سے تین سال کی چھوٹ بھی فراہم کررہی ہے۔

اعدادوشمار کے  مطابق 1016 میں سے 274  منصوبے ایمنسٹی اسکیم کے اعلان سے پہلے ہی زیرتکمیل تھے۔  دسمبر میں 782 منصوبے رجسٹرڈ  کرائے گئے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ 121 منصوبے اکتوبر میں رجسٹرڈ کرائے گئے۔

حکومت کو توقع تھی کہ دسمبر میں 10کھرب روپے سے زائد کے منصوبے رجسٹرڈ کرائے جائیں گے، تاہم ہدف پورا نہ ہونے پر ایمنسٹی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔ اسکیم میں ان منصوبوں کو بھی شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جو اسکیم کے اعلان سے پہلے ہی زیرتعمیر تھے۔

آئی ایم ایف کی شرط کے تحت حکومت نے 140 ارب روپے مالیت کی 75 قسم کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کردی تھی مگر حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے  2024ء تک ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئی۔

حکومت کے مطابق رجسٹرڈ شدہ 1016  منصوبوںؓ کے علاوہ 78 ارب روپے مالیت کی 285 اسکیمیں  رجسٹریشن کے مرحلے میں ہیں۔ ان میں سے 43  ارب روپے کی 143 اسکیمیں پنجاب، 18 ارب روپے کی 76 اسکیمیں سندھ، 17 ارب روپے کی 57 اسکیمیں اسلام آباد اور 9اسکیمیں خیبرپختونخوا کی ہیں۔

 

The post ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 1000تعمیراتی منصوبے رجسٹرڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w4ROmd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment