سنچورین: مصباح الحق وائٹ بال سے پروٹیز کے شکار کیلیے پْراعتماد ہیں، انھوں نے کہا کہ موزوں کنڈیشنز میں ون ڈے اور ٹی 20 دونوں سیریز جیتیں گے۔
مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے2013-14 میں جنوبی افریقہ کو اس کے ملک میں باہمی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا،اس سے پہلے اور بعد میں کھیلی جانے والی 5، 5 میچز کی سیریز میں بھی شکست فیصلہ کن مقابلوں میں ہوئی، اب مصباح ٹیم کے کوچ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کیلیے انتہائی موزوں ہیں، ہم ون ڈے سیریز جیت کر سپر لیگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں گے، ٹی 20 سیریز میں کامیابی سے ورلڈ کپ کی تیاری ہوگی۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کو پاکستان سے تیسرے ون ڈے میں اپنے اسٹار پلیئرز کاگیسو ربادا، کوئنٹین ڈی کک، لونگی نگیڈی، ڈیوڈ ملر اور اینرچ نورکیا کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا، یہ سب آئی پی ایل کیلیے رخت سفر باندھیں گے،البتہ کپتان ٹیمبا باووما ان کی عدم دستیابی کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔
انھوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہاکہ ابتدائی2 میچز میں ہمیں اپنے بہترین پلیئرز کی خدمات حاصل ہوں گی، ہمارے لیے ان میں مثبت نتائج حاصل کرنا ضروری ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم تیسرا میچ ہار جائیں گے کیونکہ ہمارے پاس بہتر متبادل موجود ہیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم اپنے اور بھارتی بورڈ کے درمیان تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جو کھلاری یہاں موجود ہیں انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈز اسی گروپ سے منتخب کیے جائیں گے، اس لیے ان کیلیے ضروری ہے کہ ٹیم میں جگہ پکی کرنے کیلیے ملنے والے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
The post وائٹ بال کرکٹ؛ مصباح پروٹیز کا شکار کرنے کیلیے پْراعتماد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39rICPk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment