Sunday, March 28, 2021

فارمیٹ بدل گیا، بنگال ٹائیگرزکی قسمت نہ بدلی ایکسپریس اردو

ہیملنٹن:  فارمیٹ بدل گیا لیکن بنگلہ دیش ٹیم کی قسمت نہ بدل سکی، ون ڈے سیریز کے بعد ٹوئنٹی 20 کے پہلے معرکے میں بھی کیویز نے ٹائیگرز کو دبوچ لیا،  نیوزی لینڈ نے 66 رنز سے فتح اپنے نام کرلی، ڈیون کونوے اور ایش سودھی میزبان ٹیم کے ہیروز ثابت ہوئے، کونوے نے ففٹی اسکور کی جبکہ اسپنر نے 28 رنز دیکر 4 شکار کیے۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 66 رنز کے بڑے مارجن سے قابو کرلیا، میزبان الیون نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 210 کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈیون کونوے نے 92 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، انھوں نے 11 چوکے اور 3 چھکے جڑے، یہ ان کی گذشتہ 13 انٹرنیشنل اننگز میں چھٹی ففٹی پلس اننگز شمار ہوئی، ول ینگ 53 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، ینگ اور کونوے کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 60 بالز پر 103 کی شراکت داری بھی قائم کی۔

گپٹل نے کیریئر کے 100 ویں ٹی 20 انٹرنیشنل میں 35 رنز اسکور کیے، لیفٹ آرم اسپنر نسیم احمد نے 30 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، انڈر 19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے لیے عمدہ پرفارمنس  کا مظاہرہ کرنے والے لیفٹ آرم سیمر شریف الاسلام اس میچ میں ناکام رہے، انھوں نے 4 اوورز میں 50 رنز کی پٹائی برداشت کی اور وہ کوئی وکٹ بھی نہیں لے سکے، ٹائیگرز جوابی اننگز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 144 رنز ہی جوڑپائے، اوپنر محمد نعیم نے اگرچہ ابتدائی 7 بالز پر 3 چوکے لگاکر کیوی بولرز کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی، عفیف حسین نے 35 رنز اسکور کیے۔

سیف الدین 34 رنز پر ناقابل شکست رہے، ان دونوں نے ساتویں وکٹ  کے لیے 59 رنز کی شراکت بناکر ہار کا مارجن کم کیا، کیوی اسپنر ایش سودھی نے 28 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں، فرگوسن نے 25 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 2006 کے بعد پہلی بار بنگلہ دیشی ٹیم نے شکیب، تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کے بغیر کسی انٹرنیشنل میچ میں شرکت کی۔

The post فارمیٹ بدل گیا، بنگال ٹائیگرزکی قسمت نہ بدلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cwlCkc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment