پونے: بھارتی ٹیم ڈراپ کیچز کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بننے لگی۔
انگلینڈ سے تیسرے ون ڈے میں بھی اگرچہ اس نے 7 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، البتہ اس دوران 4 کیچز ڈراپ کیے، ان میں سے 2 چانسز تو ہردیک پانڈیا نے ہی ضائع کردیے۔
اہم مواقع پر جب شردل ٹھاکر نے مارک ووڈ اور ناٹاراجن نے سیم کرن کا کیچ ڈراپ کیا تو انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ کہیں مجھے بھارتی ٹیم کیلیے اپنی فیلڈنگ اکیڈمی رواں ہفتے دوبارہ نہ کھولنی پڑ جائے‘۔
دوسری جانب بین اسٹوکس کا کیچ تھامنے پر ہردیک پانڈیا نے شیکھر دھون کا نیچے جھک کر شکریہ ادا کیا، اسٹوکس 15 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب پانڈیا نے ان کا کیچ ڈراپ کیا، انگلش بیٹسمین کا زیادہ خطرناک ہونے سے قبل ہی شیکھر دھون نے کیچ تھام لیاجس پر پانڈیا نے سکھ کا سانس لیا۔
The post بھارتی کرکٹ ٹیم ڈراپ کیچز کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بننے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3u8naa6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment