Monday, March 29, 2021

پاکستان ٹیم کے قدم ساتویں پوزیشن سے پھسل گئے ایکسپریس اردو

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان ٹیم کے پاؤں ساتویں پوزیشن سے بھی پھسل گئے۔

ورلڈکپ 2023 کیلیے سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے، انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 7 رنز سے فتح پانے والی بھارتی ٹیم نے پاکستانی سائیڈ کو ساتویں پوزیشن سے محروم کر دیا۔

ویرات کوہلی الیون کی رواں سپر سیریز دورانیے میں یہ اب تک کھیلے گئے6 میچز میں تیسری فتح ہے جس سے اس کے پوائنٹس 29 ہوگئے، ایک پوائنٹ سلو اوور ریٹ پنالٹی کی وجہ سے منہا ہوچکا، پاکستان نے اس عرصے میں صرف 3 ون ڈے میچز زمبابوے کے خلاف کھیلے جس میں سے 2میں کامیابی کی بدولت وہ اس وقت آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

ٹاپ پوزیشن پر بدستور انگلینڈ کا قبضہ ہے، جس نے اب تک کھیلے گئے اپنے 9 میں سے 4 میچز میں فتح پائی،اس کے پوائنٹس کی تعداد بھی 40 ہے، اتنے پوائنٹس کی حامل آسٹریلوی ٹیم کم رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ تیسرے سے چھٹی پوزیشن پر بالترتیب موجود نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے 30، 30 پوائنٹس ہیں۔

زمبابوے اور آئرلینڈ 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں، 11 ویں نمبر پر موجود سری لنکا اب تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچز ہار چکا،اس دوران پنالٹی کی وجہ سے اس کے 2 پوائنٹس منفی میں چلے گئے۔

رواں سپر لیگ دورانیے میں میزبان بھارت کے سوا دیگر ٹاپ 7 ٹیمیں براہ راست ورلڈکپ میں شرکت کریں گی، باقی 4 کودیگر ایسوسی ایٹ ٹیموں کے ہمراہ کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

The post پاکستان ٹیم کے قدم ساتویں پوزیشن سے پھسل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3deUWUg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment