Monday, March 29, 2021

تاریخی گراؤنڈ کیلیے اٹھنے والی آوازیں رنگ لے آئیں ایکسپریس اردو

 لاہور:  تاریخی گراؤنڈ کے حق میں اٹھنے والی آوازیں رنگ لے آئیں جب کہ پی سی بی ایل سی سی اے پر ہوٹل بنانے کے منصوبے کی مخالفت پرمجبور ہوگیا۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی اسپورٹس بورڈ پنجاب سے میٹنگ میں ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہوٹل کا منصوبہ سامنے آیا تھا، اس کی وجہ غیرملکی ٹیموں کوقذافی اسٹیڈیم کے قریب رہائش مہیا کر کے سیکیورٹی و ٹریفک کے مسائل سے بچنا تھا۔

حیران کن طور پر اس وقت تو کوئی مخالفت سامنے نہ آئی تاہم میڈیا اور کرکٹ کی شخصیات کی جانب سے آواز اٹھانے پر بورڈ بھی اب بیک فٹ پر چلا گیا،اس نے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہوٹل بنانے کی تجویز سے اتفاق نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،اب موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے لیے مختص گراؤنڈ کو کسی دوسرے مقصد کیلیے استعمال کرنا درست نہیں ہوگا۔

بورڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکی توسیع کرتے ہوئے ایل سی سی اے گراؤنڈ کو اس کا حصہ بنانے کا پلان بنا چکا ہے، ٹیموں کی رہائش اور سیکیورٹی کو جواز بناکر وہاں ہوٹل بنانا سودمند نہیں ہوگا۔

بورڈ ذرائع نے مزید بتایا کہ نشترپارک میں پہلے ہی پارکنگ سمیت دیگر مسائل ہیں ایسے میں وہاں ہوٹل بننے سے مزید الجھنیں ہوں گے، ساتھ ایل سی سی اے کا تاریخی گراؤنڈ بھی متاثر ہوگا۔

یاد رہے کہ اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی عدنان ارشد اولکھ نے ایل سی سی اے گراؤنڈ پر فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کے حوالے سے 3 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری ہونے کا بھی بیان دیا تھا۔

حکام کا خیال ہے کہ 51 کنال اراضی پر فائیو اسٹار ہوٹل بننے کے بعد یہاں تمام ٹیمیں قیام کریں گی، سیکیورٹی سمیت دوسرے مسائل بھی کم ہوں گے اور میچز کے دوران شہریوں کو راستے بند کرنے کے عذاب سے بھی نجات مل جائے گی۔

The post تاریخی گراؤنڈ کیلیے اٹھنے والی آوازیں رنگ لے آئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cyNOCT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment