Saturday, March 27, 2021

شریف خاندان و رہنما تحریک انصاف کی شوگر ملز بلیک لسٹ قرار ایکسپریس اردو

لاہور: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) نے بلیک لسٹ اور نادہندہ قرار دی جانے والی پنجاب کی7 جبکہ سندھ کی 2 شوگر ملز میں سے 3 شریف خاندان کی ملکیت ہیں جبکہ ایک شوگر ملز رہنماتحریک انصاف ہمایوں اختر اور ہارون اختر کی ملکیت ہے۔

دو روز قبل چیئرمین ٹی سی پی ریاض میمن نے9 شوگر ملز کو چینی کی سرکاری امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے بلیک لسٹ قرار دیا جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھی اس ضمن میں سخت ایکشن لینے کی سفارش کی ہے۔

ٹی سی پی ریکارڈ کے مطابق عبداللہ شوگر ملز دیپالپور، حسیب وقاص شوگر ملز اور عبداللہ شوگر ملز(سابقہ یوسف شوگر ملز)3  ملز شریف خاندان کے مختلف افراد کی ملکیت ہیں ۔ان تینوں شوگر ملز نے ٹی سی پی کیلئے33862 ٹن چینی امپورٹ کی،مارکیٹ میں صرف 11949 ٹن فراہم کی، 21913 ٹن چینی فراہم نہ  کیاسلئے 1 ارب90 کروڑ47 لاکھ روپے کا نادہندہ قرار دیا۔

تحریک انصاف کے  ہمایوں اختر اور ان کے بھائیوں کی ملکیتی تاندلیانوالہ شوگر ملز نے 83858 ٹن چینی حکومت کیلئے امپورٹ کی، 52851 ٹن چینی مارکیٹ میں فراہم کی ،ٹی سی پی نے 31007 ٹن چینی کی عدم فراہمی پر اس ملز کو 1 ارب70 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دیا۔ عبداللہ شاہ غازی شوگرملز، حق باہو شوگر ملز اور مکہ شوگر ملز ایک ہی کاروباری گروپ کی ملکیت ہیں۔ سیری شوگر ملز اور ٹی ایم کے شوگر ملز کا تعلق سندھ سے ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی سی پی کی انتہائی ذمہ دار شخصیت نے بتایا کہ گزشتہ دس برس سے یہ شوگرملز واجبات ادا نہیں کر رہی ہیں۔ اس وقت ان شوگرملز کے ذمہ 10 ارب90 کروڑ59 لاکھ روپے کی ریکوری واجب الادا ہے۔

 

The post شریف خاندان و رہنما تحریک انصاف کی شوگر ملز بلیک لسٹ قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cr68Om
via IFTTT

No comments:

Post a Comment