پیرس: فرانسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کوانتخابی مہم میں مقرر کرد حد سے زائد خرچ کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق سابق صدر نے 2012 میں ہونے والے انتخابات کی مہم چلانے پر غیر قانونی طریقے سے مقررکردہ رقم سے دوگنا خرچ کیے تھے۔ تاہم اس کے باوجود وہ شکست سے دوچار ہوئے۔
جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ بات بلکل واضح ہے کہ سرکوزی اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ ان کی ٹیم قانونی حد سے زیادہ خرچ کر رہی ہے۔ جج نے مزید کہا کہ سابق صدر الیکٹرانک کڑے کے ساتھ اپنی سزا گھر پر بھی پوری کرسکتے ہیں، تاہم 66 سالہ صدر کے وکلا نے کمرہ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہنے والے سرکوزی 2012 میں سوشلسٹ پارٹی کے فرانکوئس ہولینڈ کے مقابلے میں دوبارہ ہونے والے انتخابات میں ہار گئے تھے اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے انتخابی مہم کے لیے قانونی طور پر مقرر کردہ ساڑھے 22 ملین یورو( 26 ملین ڈالر) سے دو گنا خرچ کیے تھے۔
انہوں نے مبینہ طور پر فضول خرچی کرتے ہوئے فنڈز کو انتخابی ریلیوں اور پبلک ریلیشن ایجنسی Bygmalion کی خدمات حاصل کرنے پر ضایع کیا۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی انہیں رشوت ستانی کے الزامات پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے بعد میں ختم کردیا گیا تھا۔
The post سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو غیرقانونی انتخابی مہم پر ایک سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3kVPR8f
via IFTTT
No comments:
Post a Comment