Sunday, September 26, 2021

بشن سنگھ بیدی نے پاکستانی کرکٹرزکیلیے کھانا بنایا، کتاب میں انکشاف ایکسپریس اردو

نئی دہلی: سابق بھارتی اسپنر بشن سنگھ بیدی نے ماضی میں اپنے ہم عصر پاکستانی کرکٹرز ظہیرعباس، جاوید میانداد، مدثر نذر اور دیگر کی ضیافت میں خود کھانا بنایا تھا۔

یہ انکشاف 75 سالہ سابق بھارتی کرکٹر سے متعلق نئی کتاب میں کیا گیا ہے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سندرم نے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایاکہ کئی برس پہلے تسمانیہ کے شہر بورنئی میں موجود بشن سنگھ بیدی نے مجھے فون کال کرکے بتایا کہ انھوں نے آسٹریلیا کے دورے پرموجود پاکستانی ٹیم کو کھانے پر موعو کرلیا ہے۔

جہاں ہم سب نے ملکر ان کے لیے کھانا تیار کیا تھا، بیدی کو ہمیشہ سے کھانا بنانے میں دلچسپی رہی ہے، وہ تجربہ بہت شاندار رہا تھا، ہم سب نے ملکر 25 مہمانوں کے لیے رات کا کھانا شام 7 بجے تک تیار کرلیا تھا، جس میں کئی ڈشز شامل رہیں۔

The post بشن سنگھ بیدی نے پاکستانی کرکٹرزکیلیے کھانا بنایا، کتاب میں انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o7ct7T
via IFTTT

No comments:

Post a Comment