اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ سے اپیل ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کیسز کو یومیہ بنیادوں پر سنا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے۔
اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طرح ڈیڑھ گھنٹہ تقریرنہیں کرنا چاہتا، مسلم لیگ (ن) کے صدر کے خلاف پاکستان میں 2 کیس اس وقت چل رہے ہیں، شہباز شریف کیس میں 6 ماہ تک اس عدالت میں جج ہی نہیں تھا، ان کیخلاف مقدمہ روزانہ کی بنیاد پرنہیں چل رہا، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہبازشریف کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسنا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد اسلم چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں بھی پیسے آئے، مشتاق چینی والے کے اکاؤنٹ میں بھی اربوں روپے آئے، یہ لسٹ دیکھ کرآپ حیران ہوجائیں گے اس ملک کے یہ حالات اورمہنگائی کیوں ہے، اس ملک کواس طرح لوٹا گیا، رمضان شوگر مل کے کلرک غلام شبیر کے اکاؤنٹ میں 1.57 ارب آیا، قیصرعباس کے اکاؤنٹ میں ایک اعشاریہ 37ارب آیا، گلزارخان انتقال کر گئے ہیں اس کے اکاؤنٹ میں 1.28 ارب آئے۔
یہ بھی پڑھیں :برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستانی سپریم کورٹ اور اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، شہباز شریف
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا اگر سلیمان شہباز بری ہو گئے تو وہ بھی بری ہو جائیں گے، شہباز سے پاکستان میں ٹی ٹیزکا پوچھا جائے تو کہتے ہیں سلمان شہبازسے پوچھیں، فیک نیوز پر شہزاد اکبر کیس فائل کر رہے ہیں، لوٹا گیا پیسہ عمران خان کا ذاتی نہیں قوم کا پیسہ ہے، مریم نواز کیس میں کبھی وکیل کی کمرمیں درد ہو جاتا ہے، اس طرح کے فراڈ عدالتوں کے ساتھ کیے جا رہے ہیں، لیگی نائب صدر کو ہم باہر نہیں جانے دے رہے ہیں اگر اجازت مل جائے تو یہ فوری طور پر باہر چلے جائیں، نوازشریف اور سلیمان شہباز کو پاکستان واپس آنا چاہیے۔
The post شہبازشریف کے کیسز کو یومیہ سنا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے، فواد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3on4ymS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment