کراچی: پی ایس ایل کا نیا فنانشنل ماڈل کیسا ہوگا؟ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ پیر کو فرنچائز مالکان کے سامنے تجاویز رکھیں گے۔
میٹنگ میں لیگ کے مسائل کا حل نکالنے کی بھی کوشش کی جائے گی، بورڈ ٹیم اونرز کے ساتھ مل کر ایونٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے، ڈرافٹ کے بجائے پلیئرز کی نیلامی کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ پی ایس ایل سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عندیہ دے چکے، اس سلسلے میں ان کی چند روز قبل ٹیم مالکان سے میٹنگ بھی ہوئی تھی جس میں لیگ کے فنانشل ماڈل کا معاملہ چھایا رہا، جس پر رمیز نے پیر کے روز اس حوالے سے تجاویز سامنے رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔
اب بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے فرنچائز مالکان کی دوسری میٹنگ ہورہی ہے جس میں توقع ہے کہ بورڈ حکام کی جانب سے نئے فنانشل ماڈل کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ رمیز پہلے ہی یہ بات واضح کرچکے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کو آئی پی ایل سے بھی آگے لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس مقصد کیلیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کے بجائے نیلامی کا بھی عندیہ دیا جاچکا ہے تاکہ فرنچائزز کو دنیا کے بہترین ٹیلنٹ اور ٹاپ کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہو، اس کے ساتھ ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی تجویز پر بھی بات ہوسکتی ہے۔
ذرائع پہلے ہی واضح کرچکے کہ بورڈ آٹھویں ایڈیشن کے کچھ میچز گلت بلتستان میں بھی منعقد ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ فرنچائز مالکان موجودہ صورتحال کے تناظر میں فنانشل ماڈل میں تبدیلی چاہتے ہیں، سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے دور میں بھی بورڈ کے ساتھ اس حوالے سے ٹیم مالکان کا تنازع بھی ہوا اور وہ عدالت میں بھی چلے گئے تھے مگر پی سی بی کی یقین دہانیوں کے باوجود اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ہر بار بورڈ حکام یہی عذر پیش کرتے رہے کہ اگر انھوں نے فنانشل ماڈل میں تبدیلی کی تو انھیں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
The post پی ایس ایل کے نئے فنانشل ماڈل پرآج غور کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o7crwN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment