اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد وومن چیمبرز آف کامرس کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی، نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 20اکتوبر سے پہلے خواتین بازار کا آغاز کردیا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ سلمان شہباز کو پاکستان آنے کی اجازت ملی ہے تو اپنے تایا کو بھی ساتھ لے آئے،(ن) لیگ تقسیم کا شکار ہے، ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکلے گی کہتا تھا، اب کہتا ہوں ’م‘ بھی نکلے گی۔
وزیر داخلہ نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے حکومت چار بنیادی چیزیں اور چار دوائیاں انسولین، بلڈ پریشر، وغیرہ سستی کرنے جارہی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد ویمن چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناوں گا۔
The post نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر نتیجے تک پہنچ گئے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3oo5tn4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment