کراچی : حکومت سندھ نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اور شدید بارشوں کے پیش نظر آج کراچی میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے آج کراچی میں عام تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی میں جمعہ کےروز تمام صوبائی دفاتر بند رکھنےکا بھی فیصلہ کیاہے۔ جب کہ نجی وسرکاری اسکول، کالجز اور جامعات کو بھی بند رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس تعطیل کا اطلاق اسپتال، بلدیاتی اداروں اور لازمی سروس کےاداروں میں نہیں ہوگا۔ حکومت سندھ نے شدید بارش کے خدشے کے پیش نظر تاجر برادری سے تجارتی وکاروباری سرگرمیاں بھی بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔
The post شدید بارشوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ioWpdR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment