Tuesday, September 28, 2021

کراچی؛ محکمہ ریونیو کے دفتر سے زمینوں کی اہم دستاویزات چوری ایکسپریس اردو

 کراچی: قائد آباد میں واقع محکمہ ریونیوکے دفتر میں پراسرار طور پر نقب زنی کی واردات کی گئی جب کہ ملزمان ریونیوکے 2دفتروں سے زمینوں کی اہم دستاویزات لیکر فرار ہوگئے۔

قائد آباد کے علاقے مین داؤد چورنگی پر قائم اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ، مختیارکار گڈاپ، اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری اور مختیار کارابراہیم حیدری کے دفتر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب نقب زنی کی واردات ہوئی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا۔

ریونیو کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ محکمہ ریونیو کے دفتر کے 2 کمروں میں نقب زنی کی واردات ہوئی ملزمان باآسانی کمروں کے تالے توڑ کر اہم دستاویزات لیکر فرار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ دونوں دفاترڈسٹرکٹ ملیر کے حوالے سے محکمہ ریونیو کے اہم دفاتر کہلائے جاتے ہیں، ان دونوں سب ڈویژن کی زمینوں کے کئی معاملات نیب اوراینٹی کرپشن میں چل رہے ہیں، اہم ریکارڈ چوری کرنے کے علاوہ اہم رجسٹر کے صفحات بھی پھاڑے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ ان ڈویژن میں دیہہ ابراہیم حیدری،شرافی گوٹھ، کھانٹو، لانڈھی ،بھینس کالونی، اور گڈاپ کی اراضی کے کھاتوں میں جعلی کھاتے بناکر 99سالہ لیز جعلی داخل بھی کی گئی تھی۔

ایس ایچ او غوث بخش نے بتایا کہ سرکاری افسران نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ایک دفتر سے 12فارم، دوسرے دفتر سے بھی 12فارم اورکسی کے نام پر جاری نہ ہونے والے 10این او سیز بھی چوری کی گئی ہیں جبکہ سرکاری افسران اپنا سرکاری ریکارڈ دیکھ رہے ہیں، اس کے بعد ہی واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کو شبہ ہے کہ نقب زنی کی واردات میں سرکاری دفتر کا عملہ ملوث ہے، پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ نے توڑی جانے والے الماریوں سے فنگر پرنٹ حاصل کرلیے ہیں۔

 

 

The post کراچی؛ محکمہ ریونیو کے دفتر سے زمینوں کی اہم دستاویزات چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3F45GBJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment