سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
حکومت سندھ نے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ چہلم امام حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر میرپورخاص میں 2 دن اور ضلع خیرپور میں 6 دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی رات 12 بجے کے بعد شروع ہوجائے گی۔
The post کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39ICbqQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment