کراچی: پی آئی بی کالونی نفیس آباد کے مکینوں نے تین ہٹی کے قریب پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا۔
پانی کی عدم فراہمی پر مظاہرین نے واٹر بورڈ حکام کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، ایم ڈی واٹر بورڈ صرف بیانات کی حد تک کام چلا کر شہریوں کو پانی کی بوند بوند سے ترسا رہے ہیں۔
احتجاج کے دوران خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے سڑک پر دریاں بچھا کر بیٹھ گئے اور انھوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پانی فراہم نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ واٹر بورڈ حکام کی ملی بھگت سے ٹینکر مافیا منہ مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی ایک ہزار گیلن کا ٹینکر خریدنے کی بھی سکت نہیں رکھتا۔
مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متعلقہ حکام سے کئی بار شکایت کی گئی لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا جس کے باعث مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
احتجاج کے باعث تین ہٹی سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے سے عام شہریوں کو بھی شدید دقت کا سامنا کرنا پڑا تاہم احتجاج کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بات چیت کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔
The post پی آئی بی کالونی میں پانی کی بندش پر مکینوں کا تین ہٹی پر احتجاجی دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2N2CMv3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment