Wednesday, September 1, 2021

کشمیری حریت راہنُما سید علی گیلانی انتقال کرگئے ایکسپریس اردو

مقبوضہ سری نگر: تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز سمجھے جانے والے حریت رہنما سید علی  گیلانی 92 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے سابق ترجمان شیخ عبدالمتین نے سید علی گیلانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے بانی راہنُما اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ آج شام اپنے گھر میں رحلت پاگئے ہیں۔

قابض بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کو گزشتہ 12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھاجس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔

29 ستمبر 1929 کو پیدا ہونے والے سید علی گیلانی تحریک حریت جموں کشمیر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئر مین بھی رہے۔ وہ 3 مرتبہ جموں اور کشمیر کے حلقے سے کشمیر اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے حریت راہنُما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان افسردہ ہیں۔

سید علی گیلانی بیماری کے باوجود کئی سال اپنے گھر پر نظر بند رہے لیکن اپنے نظریے اور ٹھوس موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور اپنی آخری سانس تک مقبوضہ جموں کشمیر کی تحریک آزادی میں بھر پور حصہ لیا۔ ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سید علی گیلانی کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں انتہائی نمایاں خدمات انجام دیں۔

The post کشمیری حریت راہنُما سید علی گیلانی انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38xmx12
via IFTTT

No comments:

Post a Comment