Sunday, September 26, 2021

عمر شریف کو طبیعت بگڑنے پر سی سی یو منتقل کردیا گیا، امریکا روانگی موخر ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی موخر کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی موخر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی حالت ایک مرتبہ پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے : عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی مزید تاخیر کا شکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں اگلے 48 گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ جب کہ طبیعت بہتر ہونے پر ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر اور پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں اوروہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

The post عمر شریف کو طبیعت بگڑنے پر سی سی یو منتقل کردیا گیا، امریکا روانگی موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zIRbzz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment