دمشق: شامی صوبے ادلب میں قائم پناہ گزین کیمپس میں 7 دن اور دو ماہ کی شیر خوار بچیاں شدید سردی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام میں برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ادلب میں بنائے گئے عارضی پناہ گزین کیمپس میں دو کمسن بچیاں سردی سے جاں بحق ہوگئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادلب میں گزشتہ دو ہفتوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، سرد موسم کے سبب 7 دن اور 2 ماہ کی بچیوں کی موت نے شام میں انسانی بحران کو اجاگر کیا ہے۔
سات سالہ بچی کے والد محمد الحسن نے بتایا کہ میری بیٹی فاطمہ کی موت سردی سے الرحمان اسپتال میں ہوئی، اس کا مردہ جسم چھونے سے ایسا لگا جیسے کوئی برف ہو، ٹھنڈ سے بچنے کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن سب کچھ کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔
ڈاکٹر فادی ہالک کا کہنا تھا کہ فاطمہ جب اسپتال لائی گئی تو اس کی رنگت نیلی ہوچکی تھی جبکہ ناک اور منہ سے خون بھی بہہ رہا تھا، بدقسمتی سے سردی کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔
اسی طرح امینہ نامی دو ماہ کی بچی بھی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہوئی۔ الرحمان اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کمسن بچی کا رنگ بھی نیلا ہوچکا تھا۔
یاد رہے کہ شامی پناہ گزین کیمپس میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اب تک 3 بچے شدید سردی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
The post شامی پناہ گزین کیمپس میں 2 شیرخوار بچیاں سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kmQcNsFTy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment