انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کیلئے امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی بحرِ اسود میں اپنے دونوں پڑوس ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے امن مذاکرات میں اپنا کردار نبھانے کیلئے تیار ہے۔
یوکرینی صدر ولوڈمیر زلینسکی سے تقریباً 3 گھنٹہ طویل بات چیت کے بعد ترک صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم بخوشی سمٹ میٹنگ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہم جذبات کے بجائے نرمی سے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
ترک سرکاری میڈیا اناڈولو ایجنسی کے مطابق طیب اردگان نے یوکرین کی سرحدی خودمختاری کی حمایت کی جبکہ میٹنگ کے دوران دونوں سربراہانِ ممالک نے 8 معاہدوں پر مشترکہ دستخط بھی کیے جس میں مفت تجارت معاہدہ بھی شامل ہے۔
The post روس یوکرین تنازعہ، ترکی کی امن مذاکرات میں میزبانی کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xk5iwtKBg
via IFTTT
No comments:
Post a Comment