Saturday, February 12, 2022

سندھ پولیس نے دعا منگی کیس کے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ پولیس نے دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد مانگتے ہوئے اطلاع دینے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ مطلوب ملزم زوہیب قریشی کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شہری کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: دعا منگی اغوا کیس؛ 5 ملزمان پر فرد جرم عائد

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط میں انعام کی سفارش کریں گے۔ واضح رہے کہ ملزم زوہیب قریشی 27 جنوری کو کورٹ پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے شاپنگ سینٹر سے فرار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دعا منگی کیس کا ملزم فرار ہونے پر دو پولیس اہل کار گرفتار

پولیس نے بعدازاں کورٹ پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار اور آن لائن ٹیکسی ڈرائیور سمیت متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تاہم مفرور ملزم زوہیب قریشی کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

The post سندھ پولیس نے دعا منگی کیس کے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eG20YNR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment