Wednesday, February 9, 2022

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مزید 36 بھارتی ماہی گیر گرفتار ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے کھلے سمندر میں آپریشن کے دوران 6 بھارتی لانچیں تحویل میں لے کر ان پرسوار 36 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں موجود 6 بھارتی کشتیوں کو تحویل میں لیا گیا جن پرسوار36 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی کشتیاں پاکستانی خصوصی اقتصادی زون  کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف تھیں، جنہیں پاکستانی قانون اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق قبضے میں لیا گیا، گرفتار ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ایم اے نے آپریشن متحد کے دوران پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 13 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے دو کشتیوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 13 بھارتی ماہی گیر گرفتار

بتایا گیا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز نے آپریشن کے دوران 2 بھارتی ماہی گیرکشتیوں معراج علی اور ال احد کو قبضے میں لے کر ان پر سوار عملے کے 13 افراد (ماہی گیروں) کو گرفتار کیا جنہیں قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان پی ایم ایس اے کا کہنا تھا کہ بھارتی ماہی گیرغیر قانونی شکار میں مصروف تھے، جس وقت کشتیوں کو تحویل میں لیا گیا تووہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں موجود تھیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتیاں اوکھا سے آتی ہیں جو پاکستان سے 70 ناٹیکل مائل کے فاصلے پر ہے۔

 

The post پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مزید 36 بھارتی ماہی گیر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yME3siF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment