خیبرپختونخوا پولیس نے خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے کیس میں اہم پیشرفت حاصل کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے خاندان کا سراغ لگا لیا۔
سی سی پی او عباس احسن نے کیس کی پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ انکوائری ٹیم کو متاثرہ خاتون کے خاندان تک رسائی حاصل ہوئی اور شوہر سے رابطہ بھی ہوچکا ہے، متاثرہ خاتون کا شوہر شہر سے باہر ہے جسے فوری پشاور طلب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال رسید میں متاثرہ خاتون کا نام باز گل درج ہے جبکہ گھر کا پتہ موجود نہیں ہے، مبینہ طور پر خاتون کسی رشتے دار کے گھر پر مقیم ہیں جس کو تلاش کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: جعلی پیر نے بیٹے کی خواہش مند حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھونک دی
سی سی پی او کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹے ایک بیٹی ہے، جن کی عمریں بالترتیب 9 سال، تین سال اور دو سال ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کی جا رہی ہے، جس میں کل تک اہم پیش رفت متوقع ہے۔
The post پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھونکنے کے کیس میں اہم پیشرفت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pX2Ao8k
via IFTTT
No comments:
Post a Comment