اسلام آباد: جسٹس گلزار احمد نے حکومت سے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس والی فُول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے سیکیورٹی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے۔
مراسلے میں سابق چیف جسٹس گلزار احمد اور اہلخانہ کو چیف جسٹس والی سیکیورٹی برقرار رکھنے کا تقاضہ کیا گیا۔
انہوں نے وزارت داخلہ کو تحریر کردہ مراسلے میں کہا کہ اقلیتوں کے حقوق، تجاوزات سمیت کئی حساس مقدمات کے فیصلے کیے ہیں اس لیے ریٹائرمنٹ کے بعد گھر اور سفر کے دوران رینجرز فراہم کی جائے۔
The post جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد ’چیف جسٹس‘ والی سیکورٹی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/W6myNU73Y
via IFTTT
No comments:
Post a Comment