اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
خزانہ ڈویژن کے مشیر نے وفاقی وزرا اور کمیٹی کے صدر کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.11 فیصد کمی ہوئی، 33 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرخ مرچ 0.21 فیصد، آلو 0.03 اور پیاز کے ریٹ 0.001 فیصد کم ہوئے جبکہ ٹماٹر 0.21، خوردنی تیل 0.05 اور لہسن کی شرح میں 0.02 اضافہ ہوا۔
سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، ملک میں گندم کی وافر ذخائر بھی موجود ہیں۔
کمیٹی نے گندم کی وافر مقدار میں موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چینی کے ذخائر اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو مختلف دالوں کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ دال مونگ کی قیمت مستحکم رہی جبکہ مسور، ماش اور چنے کی دالوں میں اضافہ ہوا۔ اجلاس کو خوردنی تیل کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جبکہ فرٹیلائزر کی دستیابی، یوٹیلیٹی اسٹورز ہر روزانہ استعمال کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے اور سستا سہولت بازاروں پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر خزانہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور استحکام کے لیے ہر ممکن ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی جبکہ چینی کے ذخائر بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
The post دالوں کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/enzXwJ6xA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment