Sunday, June 12, 2022

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیرالتوا مقدمات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران 1182 التوا مقدمات میں کمی آئے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 183 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 568 مقدمات نمٹائے گئے، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کام ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ تعطیلات کے پہلے ہفتے میں تین بنچ پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے، ایک بنچ کراچی رجسٹری کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، 13 اور 14 جون کو دو لارجر بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔

The post سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/x6VWhpt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment